اہم ترین

آج بھی رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 22 میں سے 11سال جلاوطنی کاٹی، آج بھی رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے۔

لال پور جٹاں میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف پاناما کے نام پر جھوٹ بولا گیا۔ انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر جیل میں ڈالا گیا۔ وہ کھربوں روپے کے منصوبے ملک میں لائے۔

نوازشریف کے خلاف پاناما کے نام پر جھوٹ بولا گیا۔ انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر جیل میں ڈالا گیا۔ وہ کھربوں روپے کے منصوبے ملک میں لائےمخالفین کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی، سازش کرنے والوں نے دیکھا نوازشریف کس عزت کےساتھ وطن واپس آئے۔21 اکتوبر کو پورا ملک نوازشریف کے استقبال کے لیے امڈ آیا تھا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں نوازشریف کو عدالت سے فیور مل رہی ہے انھیں شرم آنی چاہیے، سب دیکھ رہے ہیں کہ نوازشریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام نہیں لینا چاہتی، ایک شخص نے چوری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ نواز شریف کو چور کہنے والے کی بڑی چوری پکڑی گئی، اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی نوازشریف کے خلاف ثبوت نہیں ملے، جب جیل جانا ہوتا تھا تو وہیل چیئر پر چلا جاتا تھا، آج کہتا ہے ورزش کے لیے مشینیں دی جائیں۔

پاکستان