اہم ترین

خاتون کی آنکھوں میں 50 زندہ کیڑے

آنکھوں کو جسم کا سب سے نازک حصہ کہا جا سکتا ہے۔ جہاں ہلکی سی چبھن بھی شدید درد اور تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ تصور کریں کہ اگر بیک وقت کئی کیڑے آنکھوں میں رینگنے لگیں تو صورت حال کیا ہوگی۔دراصل یہ دل دہلا دینے والا معاملہ چین سے سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کے بھی آنسو نکل جائیں گے۔

برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق چین کے شہر کنمنگ میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کی آنکھوں سے 60 سے زائد کیڑے نکلاے جن میں سے 50 تو زندہ تھے۔

متاثرہ خاتون کو ۤنکھوں میں شدید خارش کی شکایت تھی۔ اسی دوران اس نے اپنی انگلی سے آنکھوں کو رگڑا تو اس کی نظر اپنے آنکھ سے نکلنے والے ایک کیڑے پر پڑگئی۔ یہ دیکھ کر خاتون گبھرا گئی اور فوراً اسپتال پہنچی۔

معائنے کے دوران ڈاکٹر بھی یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ اس کی آنکھوں اور پلکوں کے درمیان کی جگہ پر کیڑے رینگ رہے تھے۔ مجموعی طور پر ڈاکٹروں نے خاتون کی آنکھ سے 60 سے زائد کیڑے نکالے۔ دائیں آنکھ سے 40 اور بائیں آنکھ سے 10 زندہ کیڑے نکالے گئے۔

خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ڈاکٹر گوان کا کہنا ہے کہ خاتون فلاریوڈیا قسم کے راؤنڈ ورم سے متاثر تھی، جو مکھی کے کاٹنے سے پھیلتا ہے. کاتون کی آنکھوں سے اتنی بڑی تعداد میں کیڑے نکالنے کی وجہ سے یہ ایک نادر کیس بن گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پالتو جانوروں کو چھونے کے فوراً بعد اپنے ہاتھ دھونے چاہئیں۔۔

ایسی ہی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر دوبارہ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچے کی آنکھوں سے کیڑوں کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔۔

پاکستان