اہم ترین

انیمل کی کامیابی نے رنبیر کپور کو مشکل میں ڈال دیا

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ان دنوں اپنی فلم اینیمل کی کامیابی کی وجہ سے ملنے والی پزیرائی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ یہ فلم ان کے کیرئیر کی کامیاب ترین فلم بن چکی ہے۔ فلم میں رنبیر کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، ترپتی ڈمری اور رشمیکا مندانا سمیت کئی اداکاروں کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا ہے، لیکن اینیمل کرنا رنبیر کپور کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

رنبیر کپور نے اپنے فلمی کیریئر میں 25 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔ کسی فلم کو اینیمل جتنی پزیرائی نہیں ملی۔ کمائی کے معاملے میں اس فلم نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور سنی دیول جیسے بڑے اداکاروں کی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

رنبیر کپور کی اس فلم نے باکس آفس پر پٹھان، غدر 2، جوان اور ٹائیگر 3 کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ایسے میں انیمل کی اتنی بڑی کامیابی کے بعد رنبیر کپور سپر اسٹارز کی فہرست میں آ گئے ہیں، جن میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان اور سنی دیول جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔

فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ اینیمل کے بعد رنبیر کپور کے لیے بہترین فلموں کا انتخاب کرنا اور اینیمل کی کامیابی کو دہرانا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ ایک فنکار کے لیے یہ کسی بھی طرح آسان نہیں ۔ رنبیر کپور کی آنے والی فلمیں رامائن، برہمسترا 2 اور اینیمل کے سیکوئل ہیں۔ ان تمام فلموں کو اینیمل سے بڑی بلاک بسٹر بنانا ایک مشکل کام ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ سبھی بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں۔

پاکستان