اہم ترین

بھینس کا گوبر 6 ماہ کے بچے کی موت کا باعث بن گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پالتو بھینس کے گوبر نے 6 ماہ کے بچے کی جان لے لی۔۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مہوبی میں واقع ستاری نامی گاؤں میں واقع ایک گھر میں کھانا بناتے ہوئے ماں نے معصوم بچے کو جھولے میں لٹا دیا جس کے قریب ایک بھینس بندھی تھی۔

کافی دیر تک بچے کی آواز نہ آئی تو ماں نے اسے پکارا لیکن کوئی آواز نہ آنے پر ماں بھاگ کر بچے کے پاس گئی اور دیکھا کہ بچے کا چہرہ گوبر سے ڈھکا ہوا ہے۔ بچے کی حالت دیکھ کر خوفزدہ ماں نے اسے گود میں اٹھایا اور اپنے شوہر کو بلایا۔ بچے کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معصوم بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بھینس کے گوبر سے بچے کو دم گھٹ گیا جو اس کی موت کی وجہ بنا۔

معصوم بچے کی موت سے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی۔ متاثرہ خاندان کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کی پالتو بھینس ان کے بچے کی موت کا سبب بنے گی۔

پاکستان