اہم ترین

عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط: ایسے حالات میں قرض ملا تو واپس کون کرے گا

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کہتے ہیں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔ ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا۔

اڈییالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا اور پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ عدالتیں اور نیب سب کچھ تباہ کیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا بھی گیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرض ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی۔جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے عدت کے دوران نکاح کے مقدمے میں سینیئر سول جج قدرت اللہ کی طرف سے سنائے جانے والے فیصلے کو اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

پاکستان