اہم ترین

سردار اختر مینگل قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام لکھے گئے استعفے میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات نے انھیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا تھا کہ انہوں نے آج اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل پر بات کرنے کا فیصلہ کیا تھا کلہ اس معاملے پر لوگوں کی دلچسپی نہیں۔ جب بھی اس مسئلے پر بات شروع کی جائے تو بلیک آؤٹ کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کر کے آنے والوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، ان پر پانی پھینکا گیا ۔ وہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکے، اس سیاست سے بہتر ہے وہہ پکوڑے کی دکان کھول لیں۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ وہ ان 65 ہزار ووٹرز سے معافی مانگتے ہیں جن کے ووٹوں سے وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ ریاست، صدر، وزیرِ اعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتے ہیں۔

پاکستان