کراچی کے سرکاری اسپتال این آئی سی ایچ میں جسم جڑی دو بہنوں کو کامیاب سرجری کے ذریعے الگ کردیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہروفیروز کی رہائشی دھڑ جڑی بہنوں کو سرجری کے لیے این آئی سی ایچ لایا گیا تھا۔
اس پیچیدہ ترین آپریشن میں آغاخان، این آئی سی ایچ ، قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹالوجی( ایس آئی سی ایچ این) کے سرجن شریک ہوئے۔
بچیوں کی سرجری 4 گھنٹے تک جاری رہی اور جس میں سرجنز سمیت دیگر عملے کے 10 افراد نے شرکت کی۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ پروفیسر ڈاکٹر ناصر سڈل کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے دونوں بہنوں کی سرجری کامیاب ہوئی ہے، اور اس کے تمام اخراجات ہسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے ہیں۔