اہم ترین

کیا آپ وٹامن ڈی کی کمی کی علامات جانتے ہیں

وٹامن ڈی کی کمی آپ کے جسم میں بہت سی مختلف علامات کا سبب بن سکتی ہے ۔ ایسی صورتحال میں آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں اور پٹھوں کے درد کا باعث بنتی ہے ۔ ہاتھوں اور پیروں سنسناہٹ ، سوئیاں چبھنے کا احساس ۔ چلتے وقت چکر آنا اس کی علامات ہوتی ہیں۔

وٹامن ڈی کی دائمی کمی کی وجہ سے جیسے ہڈیوں کی غیر معمولی نشوونما ، ہڈیاں مڑ جانا ہڈیاں بھربھریاں ہوجانا اور ان میں فریکچر جیسی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی چڑچڑاپن ، سستی ، مناسب نشوونما نہ ہونا اور ہڈیوں میں تبدیلیوں کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔

زیادہ تر افراد میں وٹامن ڈی کی کمی کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی لیکن کچھ ایسے عوامل ہیں جو وٹامن ڈی کی کمی کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں ۔ ان میں جلد کا سیاہ ہونا ، گردے یا جگر کی بیماری ، ایسے حالات شامل ہیں جو وٹامن ڈی کو جذب کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں ۔

پاکستان