اہم ترین

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا جاری رکھیں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ’فتنہ الخوارج‘، ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونین کے خاتمے تک ان کا پیچھا جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے دوران خطاب میں کہا کہ مسلح افواج کے جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار وں کی بہادری پوری قوم کے لیے ایک مثال ہے۔ وہ اس قوم کے اصل ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، قوم کی پرعزم حمایت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی یقینی بنائے گی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اس کی تمام اشکال میں ختم کرنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم رہے گی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان