اہم ترین

حماس لڑائی بند کرنے کے امریکی معاہدے پر غیر مشروط رضامند تیار

حماس نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل سے لڑائی بند کرنے کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن کے پیش کردہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق حماس کے وفد نے غزہ میں لڑائی بند کرنے کے لئے مذاکراتی عمل میں قطر اور مصر کے مصالحت کاروں سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد حماس نے اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کو غیر مشروط طور پر قبول کرنے کا اعلان کردیا۔۔

اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ مزاحمت کار تنظیم کے مرکزی مذاکرات کار خلیل الحیا نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور مصر کے خفیہ ادارے کے سربراہ عباس کمال سے ملاقات میں فلسطینی کاز اور غزہ کی پٹی پر جارحیت سے متعلق معاملات پر بات ہوئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم لڑائی بند کرنے کے معاہدے کے فوری نفاذ پر آمادہ ہے

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں برس مئی میں لڑائی بند کرنے کے لئے معاہدے کے خد و خال تجویز کئے تھے۔ جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

7 اکتوبر کو حماس اور دیگر مزاحمت کار تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کئے گئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران 11 سو اسرائیلی ہلاک جب کہ 240 کو یرغمال بنالیا گیا تھا ۔

گزشتہ برس لڑائی کے دوران لڑائی میں مختصر تعطل کے دوران 105 یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 240 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

رواں برس اسرائیلی حکام کی کارروائی کے دوران غزہ کی ایک سرنگ میں قید کئے گئے 6 رغمالی ہلاک ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد نیتن یاہو پر جنگ بندی معاہدے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے تاہم معاہدے کی شرائط کے حوالے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔

پاکستان