ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے 44 سویلین افراد کو خلا میں چہل قدمی کراکے سائنسی میدان میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اسپیس ایکس کے پولارس ڈان مشن کو 10 ستمبر کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔
انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سویلین افراد نے خلا میں چہل قدمی کی ہے۔ اس کے علاوہ پولارس ڈان گزشتہ پچاس برس میں اپالو گیارہ پروگرام کے بعد سے انسانوں کا کائنات کی سب سے زیادہ گہرائی تک لے جانے والا پہلا مشن بھی ہے۔
خلائی مشن میں چار سویلین افراد سوار تھے۔ جن کی قیادت فن ٹیک انڈسٹری کے ارب پتی سرمایہ کار جیرڈ آئزک مین کررہے تھے۔
چاروں افراد نے خلا میں اپنی چہل قدمی کا آغاز آج بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح دس بج کر بارہ منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بج کر 12 منٹ )پر کیا۔
خلا میں چہل قدمی کے دوران جیرڈ آئزک مین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسپیس ایکس! گھر واپسی پر ہم سب کے پاس بہت کام ہے، لیکن یہاں سے زمین بہت خوبصورت آتی ہے۔
ایلون مسک نے 2002 میں اسپیس ایکس قائم کی تھی۔ گزشتہ 22 برسوں میں اسپیس ایکس نے کئی سنگ میل عبور کئے ہیں۔ سویلین افراد کی خلا میں چہل قدمی ایلون مسک کی ایک اور کامیابی ہے۔