بالی ووڈ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے کہا کہ وہ اب بھی شادی شدہ ہیں۔
بالی ووڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان کی شادی کے 29 سال بعد اہلیہ سائرہ بانو سے علیحدگی کی خبروں پر لوگ اب بھی گفتگو کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی وکیل وندنا شاہ نے اے بی پی نیوز نامی بھارتی نیوز چینل سے گفتگو کے دوران کئی باتوں کی وضاحت کی ہے۔
وندنا شاہ نے کہا کہ عام لوگوں کی طرح مشہور لوگوں کی طلاق کی وجوہات بھی ایک ہی ہوتی ہیں ۔ رحمان اور سائرہ بانو کے درمیان بھی کچھ ایسا ہوا ہوگا جس کی وجہ سے انہوں نے ایسا فیصلہ کیا ۔
اے آر رحمان کی وکیل نے کہا کہ ہم نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا کہ چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی ہیں اور دونوں کے درمیان ایک خلا ہے جسے وہ پُر نہیں کر پا رہے ہیں ۔ ہم نے کہیں نہیں کہا کہ طلاق ہو چکی ہے یا ہم نے طلاق کا قانونی عمل شروع کر دیا ہے۔
اے آر رحمان کی بیوی سائرہ بانو سے علیحدگی پر ان کی سوشل میڈیا پوسٹ کے تحت ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے بارے میں وندنا شاہ نے کہا ، لوگ کا تو کام ہی ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کہیں ۔ رحمان نے ایک خوبصورت پوسٹ لکھی ۔ آپ کو مواد پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔