چین کے خود مختار علاقے تبت میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 140 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
چین کی خبر ایجنسی ژنہوا کے مطابق بھارت اور نیپال سے متصل کوہ ہمالیہ کے اطراف چین کے خودمختار علاقے تبت میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر پانچ منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے اس زلزلے کی شدت 7.1 بتائی ہے۔
زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کے جھٹکے بھارت اورنیپال میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے بعد بھی متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہے، جن کی شدت 4.4 تھی۔ سب سے زیادہ نقصان ڈنگری کاؤنٹی کی چانگسو، قولو اور کوگو ٹاؤن شپ ہوا ۔ جہاں سیکروں مکانات اور عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہے۔
تباہ کن زلزلے میں فی الحال 140 افراد کیہلکات جب کہ سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔