فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور واتس ایپ جیسے سوشل میڈی پلیٹ فارم اور ایپس کی مالک کمپنی میٹا اب اے آر گلاسز بھی بنا رہا ہے لیکن اس کا پہلا ورژن شائد آپ کے لیے نہیں ہوگا۔
ٹیک نیوز سے متعلق ویب سائیٹ اسکرین رینٹ کے مطابق میٹا آئندہ 2 سال میں اپنا اے آر ہیڈسیٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ ہیڈسیٹ برانڈ کا پہلا اے آر ہیڈ سیٹ ہوگا۔ لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا
بلومبرگ کے مارک گرومین نے میٹا کے نئے ٹیک پروڈکٹ کے بارے میں تفصیلات شیئر کی ہیں۔ جس کے مطابق میٹا اے آئی پر مبنی ٹولز کو پہننے اور سننے کے قابل دیگر گیجٹس جیسے اسمارٹ واچز، اسمارٹ بینڈز اور ایئربڈز میں ضم کرنے پر کام کر رہا ہے۔
میٹا نے 2024 کے اوائل میں رے بین میٹا گلاسز ورژن 2.0 لانچ کیا تھا۔ لیکن اب میٹا اپنے اے آر گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں کررہا ہے۔ اسے ابتدائی طور پر اورین کا نام دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رےبین میٹا گلاسز کے نئے ورژن بھی مارکیٹ لائے جاتے رہیں گے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی میٹا اپنے برانڈ کے اے آر گلاسز بھی پیش کرے گا۔
گورمن کا دعویٰ ہے کہ میٹا 2027 کے اوائل میں اپنا حقیقی اے آر ہیڈسیٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔کمپنی جلد ہی دوسرے برانڈز جیسے لکسوٹیکا گروپ کے ساتھ شراکت داری کر سکتی ہے۔