اہم ترین

امریکا میں پیدا ہونے والے کی شہریت کا حق: عدالت نے ٹرمپ کا حکمنامہ معطل کردیا

امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر پر عمل درآمد کو روک دیا ہے جس میں پیدائش کی بنیاد پر شہریت دینے کے حق کو ختم کر دیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو دوسری مرتبہ امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی ایک حکم نامے کے ذریعے امریکا میں پیدا ہونے والے بچے کو امریکی شہریت کا حق ختم کر دیا گیا تھا۔

امریکی صدر نے اس حکم نامے کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن یا ویزے پر رہنے والے لوگوں کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت دینے سے روکنا تھا۔

ٹرمپ کے اس حکم کے خلاف امریکا کی چار ریاستوں واشنگٹن، ایریزونا، الینوائے اور اوریگون نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کا حکم امریکی آئین کی 14ویں ترمیم میں دیے گئے شہریت کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج جان کافنر نے سماعت کے دوران ٹرمپ کے اگزیکٹیو ٓرڈر کو فیلے تک معطل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کوئی وکیل کیسے کہہ سکتا ہے کہ یہ حکم آئینی ہے۔ یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بینچ پر ہوں۔ مجھے کوئی دوسرا کیس یاد نہیں جس سے اس حوالے سے واضح طور پر سوال اٹھتا ہو۔ یہ واضح طور پر غیر آئینی حکم ہے۔

پاکستان