اہم ترین

ٹک ٹاک پر 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین نے معروف ایپ ٹک ٹاک پر بچوں کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ضابطوں کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر 34 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ کردیا۔

جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی)نے دو سالہ تحقیقات کے بعد ٹک تاک کو یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔۔
ڈی پی سی نے ستمبر 20121 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 18 سال کے کم عمر صارفین کے ذاتی ڈیٹا پراسیسنگ کا جائزہ لینے کا آغاز کیا تھا۔۔ کمیشن نے قرار دیا کہ 18 سال سے کم عمر صارفین کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو کوئی بھی دیکھ اور اس پر تبصرہ کرسکتا ہے جو کہ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔۔
یورپی یونین کی جانب سے لگائے گئے جرمانے پر ٹک تاک انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے اور مستقبل کے حوالے سے تمام پہلووٓں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔۔
ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈی سی پی نے اپنی تمام سفارشات 3 سال پرانے معاملات پر دیں، تحقیقات سے پہلے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے کئی اہم تبدیلیاں کرلیں تھیں۔۔
ٹک ٹاک پہلا سوشل میدیا پلیت فارم نہیں جس پر اتنا بڑا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، رواں برس مئی میں ڈی سی پی فیس بک اور واٹس ایپپ کی مالک کمپنی میٹا پر بھی ایک ارب 20 کروڑ یوروز کا جرمانہ عائد کرچکی ہے۔

پاکستان