اہم ترین

گلوکار راحت فتح علی خان کی ملازم کو چپل سے مارنے کی ویڈیو وائرل

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں مبینہ طور اپنے ایک ملازم کو چپل سے مارتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ پوچھ رہے ہیں کہ میز پر رکھی شراب کی بوتل کہاں گئی۔

معروف گلوکار اور قوال راحت فتح علی خان کی مبینہ طور پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دیگر لوگوں کے سامنے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ایک منٹ تین سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان نے ایک شخص کے بال پکڑے ہیں اور پھر وہ اسے چپل سے مار رہے ہیں۔ مار کھانے والا شخص مبینہ طور پر ان کا ملازم ہے۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان اس سے مسلسل شراب کی بوتل کے بارے میں ہوچھتے ہیں۔ وہ اسے مار ہوئے ایک موقع پر گر بھی پڑتے ہیں۔ قریب کھڑے لوگ انہیں اٹھاتے ہین لیکن وہ انہیں ملازم پر تشدد سے نہیں روکتے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکار نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے ۔ جس میں وہ اسی ملازم کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں راحت پہلے نوکر سے معافی مانگتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے وہ استاد اور شاگرد کے آپس کا معاملہ ہے۔

راحت فتح علی خان کہتے ہیں کہ استاد اور شاگرد کا رشتہ ایسا ہے کہ جب شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو اس سے پیار کیا جاتا ہے اور جب وہ غلطی کرتا ہے تو اسے ڈانٹ ڈپٹ بھی دیا جاتا ہے۔

پاکستان