اہم ترین

کون کہتا ہے یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج نوجوانوں کی اکثریت ہمارے ساتھ موجود ہے کہاں ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔

سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے۔ یہاں کے لوگ بڑے بہادر اور وفادار لوگ ہیں۔ سب سے بڑا باوفا یہاں خواجہ آصف میرے ساتھ کھڑا ہے جن کے ساتھ میرا 55 برس کا تعلق ہے اور مجھے ان پر فخر ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ 2017 کا جو پاکستان میں چھو ڑ کر گیا تھا وہ بھی آج مجھے نظر نہیں آتا، ہم بہت پیچھے چلے گئے ہیں ، ہر ایک نوجوان کے ہاتھ میں آج روزگار ہونا چاہیے تھا۔ اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ہم نے بنائی لیکن اس کے افتتاح کا مجھے موقع نہیں مل سکا، اس موٹروے کے معیار سے میں مطمئن نہیں انشاءاللہ اسے ہم دوبارہ بنائیں گے۔ہم لاہور سے سیالکوٹ بہترین ٹرین سروس بنائیں گے۔

ساق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان مجھے بہت عزیز ہیں , انشاءاللہ آپ کیلیے سب کچھ کر گزریں گے , آج نوجوانوں کی اکثریت ہمارے ساتھ موجود ہے کہاں ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ,ہم نوجوانوں کیلیے ایسا پروگرام بنائیں گے کہ جن نوجوانوں کے ہاتھ میں ڈگریاں ہیں یا کوئی ہنر , ان کو ہم 20 , 20 سال کیلیے قرض دیں گے تاکہ وہ خود اپنا کاروبار سیٹ کریں۔

پاکستان