اہم ترین

گھر کا شیر گھر میں ڈھیر: انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو ٹیسٹ میچ میں شکست

انگلینڈ نے حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 28 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان بھارت میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے۔۔ جس کا پہلا میچ حیدر آباد دکن میں کھیلا گیا ۔۔

انگلینڈ نے حیدر آباد میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 246 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انڈیا نے پہلی اننگز میں 436 رنز بنائے اور 190 رنز کی برتری بھی حاصل کر لی تھی۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 420 رنز بنائے۔ اس طرح انگلینڈ نے انڈیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں بھارتی ٹیم 202 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح انگلینڈ پہلی اننگز مین 190 رنز کے خسارے کے باوجود 28 رنز سے یہ ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اسپنر ٹام ہارٹلے نے سات بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان