اہم ترین

آئی فون کو بڑا جھٹکا: یورپ میں ایپک گیمز کی تاریخی کامیابی

آئی فون بنانے والی کمپنی کو ایپک گیمز کے ہاتھوں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کے باعث کمپنی نے ایپک گیمز کو اپنا ایپ اسٹور لانچ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بعد اب یورپ میں آئی فونز اور آئی پیڈز پر ایپک گیمز کی بھی واپسی ہوگئی ہے۔

ایپل اور ایپک گیمز کے درمیان ایپ اسٹور کے حوالے سے جنگ کافی عرصے سے جاری تھی۔ یہ قانونی جنگ 2020 میں شروع ہوئی تھی۔ گیمنگ کمپنی نے الزام لگایا تھا کہ ایپل ان ایپ ادائیگی کے ذریعے 30 فیصد تک سروس چارج وصول کر رہا ہے۔ یہ امریکی عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم ایپک کو قانونی جنگ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے بعد ایپک نے جان بوجھ کر ایپل کے قوانین کی خلاف ورزی شروع کر دی۔ اسی وجہ سے ایپل نے ایپک کی مصنوعات پر پابندی لگا دی تھی۔

تاہم اب اب یورپ میں آئی فونز اور آئی پیڈز پر ایپک گیمز کی واپسی ہوگئی ہے۔ ایپل کو یہ فیصلہ یورپی ریگولیٹرز کے دباؤ میں لینا پڑا۔

یورپی یونین نے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی تعمیل کرنے کے لیے تمام بڑی ٹیک کمپنیوں کو 7 مارچ تک کا وقت دیا تھا۔ ڈی ایم اے کے نئے قوانین کی وجہ سے ایپل اور گوگل جیسی بڑی کمپنیاں iOS اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر ایپ کنٹرول تک محدود ہو گئی ہیں۔

پاکستان