اہم ترین

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں السامی کیلنڈر کے مطابق اتوار 10 مارچ کو شعبان المعظم کی 29 تاریخ تھی۔ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شہریوں کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔۔

رویت ہلال کی شہادتوں کی بنیاد پر سعودی عرب میں اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر ۤنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے بھی رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کر دی ہے۔

سپریم کورٹ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے علاوہ تمام عرب ممالک اور افریقا کے شمالی خطے میں بھی پیر کو یکم رمضان ہوگا۔۔

پاکستان ، بھارت اور دیگر ممالک میں چاند کی رویت کے ھوالے سے پیر کو اجلاس ہوگا۔۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ نیا چاند پیدا ہوچکا ۔۔ پیر کی شام رویت کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ اس لئے جہاں جہاں آسمان صاف ہوگا۔ چاند کے نظر آنے کا امکان بھی زیادہ ہوگا۔

پاکستان