اہم ترین

ملکی حالات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ ، اداروں کے دفاتر پر حملوں اور سیاسی انتشار کی صورت حال پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں سول قیادت کے ساتھ خفیہ اداروں کے ڈائریکٹرز، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، مسلح افواج کے سربراہان ، وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کے اس اجلاس میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا اور میں فوج کی تعیناتی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور ملک میں جاری سیاس کشیدگی جیسے امور پر غور کیا جائے گا۔

 

پاکستان