پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رؤف حسن کو اسلام آباد میں واقع پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا، یہی پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق سیل روف حسن کی نگرانی میں چلایا جارہا تھا، تمام ثبوت تحویل میں لے لیے، پروپیگنڈے میں براہِ راست ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبری چل رہی تھیں تاہم اسلام آباد پولیس نے اس کی تردید کردی۔