برطانوی عدالت نے اسلامی اسکالر مبلغ انجم چوہدری کو ایک دہشت گرد تنظیم چلانے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔
ڈی ڈبلیو کے مطابق برطانوی حکومت نے 2010 میں المہاجرون نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد 2013 میں برطانوی فوجی لی رگبی کے قتل اور 2017 اور 2019 میں لندن برج پر ہونے والے حملوں میں بھی اسی تنظیم کی کارروائی بتایا گیا تھا۔
برطانوی عدالت سزا سنائے جانے سے پہلے پاکستانی نژاد اسکالر انجم چوہدری کو المہاجرون کا نگراں رہنما ہونے کا قصوروار قرار دے چکی ہے۔ ان انہیں کم از کم 28 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
ندن کی وولوچ کراؤن کورٹنے اپنے حکم میں کہا ہے کہ انجم چوہدری نے نوجوانوں کو انتہا پسندانہ سرگرمیوں کی ترغیب دی۔ ان کی جانب سے چلائی جانے والی تنظیمیں اپنے نظریاتی مقاصد کی حمایت میں تشدد کو معمول بنا دیتی ہیں۔ پرامن بقائے باہمی کے ساتھ زندگی گزارنے والوں کے درمیان پھوٹ ڈالتے ہیں۔
انجم چوہدری کو 2016 میں داعش کی حمایت کی ترغیب دینے پر بھی ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم انہیں 2018 میں رہا کر دیا گیا تھا۔