اہم ترین

جب کترینہ کیف اکشے کمار کو راکھی بھائی بنانا چاہتی تھیں

کترینہ کیف اور اکشے کمار نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، لیکن ایک موقع پر بالی ووڈ کی باربی ڈول کھلاڑی کو راکھی باندھ کر بھائی بنانا چاہتی تھیں ۔

اکشے کمار اور کترینہ کیف کی جوڑی بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ایک بار کترینہ نے اکشے سے اصرار کیا کہ وہ انہیں راکھی باند کر بھائی بنانا چاہتی ہیں۔

اس ساری صورت حال کے بارے میں کترینہ کیف نے ٹی وی انٹرویو میں خود بتایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تیس مار خان کے گانے شیلا کی جوانی کی شوٹنگ کے دوران وہ اکشے کو راکھی باندھنا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ اکشے کی وہ بہت عزت کرتی ہیں اور انہیں اپنا سمجھتی ہوں۔ راکھی باندھنے میں انہیں کچھ غلط نہیں لگا تو میں نے اس سے پوچھا۔ میں نے پوچھا- کیا میں آپ کو راکھی باندھ سکتی ہوں؟ اس پر اکشے نے کہا- کترینہ، کیا آپ کو ایک تھپڑ چاہیے؟

کترینہ نے کہا جب اکشے نے بھائی بننے سے انکار کیا تو وہ بہت مایوس ہوئیں۔ وہ رات کو پارٹی میں گئی جہاں ارجن کپور ان کے سامنے آگئے۔ وہ بہت پیارا لگ رہا تھا۔ انہوں نے ارجن سے کہا کہ بس اب تم ہی میرے راکھی بھائی بننے والے ہو۔ یہ سن کر ارجن وہاں سے بھاگا اور دروازے سے باہر نکل گیا۔ اگلے دن بھی جب میں نے اس کا پیچھا کیا تو وہ بھاگ گیا۔

پاکستان