اہم ترین

ایک ہفتے میں واٹس ایپ کے 5 نئے فیچر

رواں برس اگست کا دوسرا ہفتہ انسٹنٹ میسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ صافین کے اچھا رہا کیونکہ میٹا نے اپنی مقبول ترین ایپ میں 5 نئے فیچرز لے آیا ہے۔ یہ فیچر ایسے ہیں کہ وہ صارفین کے واٹس ایپ تجربے کو مزید خوشگوار کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ میں آنے والی اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ کرنے والی ویب سائیٹ ویبیٹا انفو نے رواں ہفتے ان تمام فیچرز کے بارے معلومات فراہم کی ہیں۔

ایونٹس فیچر

واٹس ایپ نے آئی او ایس اپ ڈیٹ کے ساتھ عام صارفین کے لیے باقاعدہ گروپ چیٹس کے لیے ایونٹس فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر اب ایپل ڈیوائسز کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

میٹا اے آئی وائس سرچ

ویبیٹا انفو کے مطابق میٹا نے اس ہفتے اینڈرائیڈ 2.24.17.3 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ میٹا اے آئی وائس سرچ کو آسانی سے منظم کرنے کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ فی الحال، یہ فیچر ترقی کے مرحلے میں ہے اور مستقبل میں اسے نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ جاری کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا

کمپنی نے اس ہفتے اینڈرائیڈ 2.24.17.11 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کا بھی اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق واٹس ایپ کمیونٹی گروپ چیٹس کے لیے ایونٹ کے دورانیے کا انتظام کرنے کے لیے ایک فیچر متعارف کر رہا ہے۔ اینڈرائیڈ 2.24.17.5 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا انسٹال کرنے کے بعد، کچھ بیٹا ٹیسٹرز اس کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

تصدیق کا رنگ بدل گیا

اپ ڈیٹ انسٹال کرنے والے محدود صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ہے۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ چینل کی تصدیق کے لیے استعمال ہونے والے سبز نشان کو اب میٹا کے ذریعے نیلے رنگ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب واٹس ایپ کے تصدیق شدہ چینلز پر گرین ٹک کے بجائے بلیو ٹک نظر آئے گا۔

چینل ڈائرکٹری میں کیٹیگری فیچر

اس اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ چینل ڈائریکٹری کو آسان بنانے کے لیے کیٹیگری فیچر شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے صارفین کے لیے چینل کا استعمال بہتر ہوگا اور اس میں مختلف کیٹیگریز کے مواد کو تلاش کرنا بھی آسان ہوگا۔ یہ فیچر چینلز کو زمرے کے مطابق خود ہی ترتیب دے گا، جس سے صارفین کے لیے اپنے پسندیدہ مواد کو ترتیب دینا آسان ہو جائے گا۔

پاکستان