اہم ترین

عمران خان برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

وائس آف امریکا کے مطابق عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بتایا کہ اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن کے لیے عمران خان کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ اقدام بانی پی ٹی آئی کی ہسایت پر ہی اٹھایا گیا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے 1975 میں اوکسفرڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تھی۔ عمران خان کے مضامین میں فلسفہ، سیاست اور معیشت شامل تھے۔

اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن میں سابق برطانوی وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی اُمیدواروں میں شامل ہیں۔

اوکسفرڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق رواں برس اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں یونیورسٹی چانسلر کے لئے آن لائن پولنگ ہوگی۔ جس میں دنیا بھر سے آکسفرڈ کے فارغ اللتحصیل افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پاکستان