ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس میں آگ لگنے سے 28 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پاکستان سے بذریعہ سڑک عراق جانے والے پاکستانی کی بس ایران کے شہر یزد میں ایک چیک پوسٹ کے قریب الٹ گئی۔ اس کے فوری بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔
بس مٰں موجود افراد کو مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے نکال کر تفت اسپتال منتقل کردیا ۔ جہاں طبی عملے نے 28 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
واقعے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھیہوئے۔ جن می سے اکثر کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی۔ تاہم چند کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ارنا کے مطابق یزد کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ انھوں نے تفت اسپتال میں بس حادثے ميں زخمیوں کی عیادت کی ہے۔پاکستانی سفارت خانے کے ایک اعلی عہدیدار بھی بس حادثے کے بعد یزد پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے پرسنل پیج پر لکھا کہ ہم پاکستان کی برادر حکومت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ، مرحومین کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا