اہم ترین

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے 4 وکٹوں پر 158 رنز

بنگلا دیش سے ہوم ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ مچ کے پہلے دن بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

میچ کا پہلا دن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر شروع ہوا اور صرف 41 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا۔

پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا۔ صرف 16 رنز پر عبداللہ شفیق، بابر اعظم اور شان مسعود پویلین لوٹ چکے تھے۔ بابر اعظم تو کھاتہ بھی نہ کھول پائے۔

مشکل وقت میں ہمیشہ کی طرح کراچی ہی کام آیا، شہر قائد سے تعلق ررکھنے والے بیٹرز صائم ایوب اور سعود شکیل نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ اسی دوران صائم ایوب نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ففٹی اسکور کی۔

دونوں کے درمیان 98 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ 114 رنز پر صائم ایوب آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ باری کھیلی۔

صائم کے بعد رضوان میدان میں اترے۔ اور سعود شکیل کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانے لگے۔ اسی دوران سعود شکیل نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

کھیل کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز تھا ۔ سعود شکیل 57 جب کہ محمد رضوان 24 رنز پر نااٹ آؤٹ تھے۔

پاکستان