بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کی سرجری کے بعد ہم بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین دالر کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ہی واحد ایسا کھیل ہے کہ جسے ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ محسن نقوی کی سرجری کے بعد ہم بنگلہ دیش سے بھی ہار گے۔
عمران خان نے کہا کہ ڈھائی سال قبل ہماری ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ڈھائی سال میں ایسا کیا ہوا کہ ٹیم کی کار کردگی اتنی گر گئی ہے کہ اب ہم بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن محسن نقوی نے کرایا ہے، ان کی قابلیت کیا ہے؟ کرکٹ تباہ کرچکے ہیں۔ ہر روز خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ پنجاب میں چوری، ڈکیتی بڑھ گئی اور 12 پولیس ملازموں کو بھی ڈاکوؤں نے ہلاک کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ بنگلا دیش میں آرمی چیف، چیف جسٹس اور پولیس چیف سب وزیر اعظم حسینہ واجد کے ہی حامی اور مدد گار تھے لیکن جب عوام نکلی تو اپنا حق لے کر گئی۔