اہم ترین

مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے: عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے۔

بی بی سی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین ڈالر کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ جیل میں میرے ساتھ تعینات عملے کو چوتھی مرتبہ تبدیل کردیا گیا، یہ لوگ مجھے فراہم کیے جانے والے کھانے کو چیک کرتے تھے کہ اس میں زہر تو نہیں۔کیونکہ یہ سب آئی آیس آئی کنٹرول کرتی ہے، دوبارہ کہہ رہا ہوں مجھے کچھ ہوا تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ذمہ دار ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا اسٹیبلیشمینٹ سے کوئی رابطہ نہیں ، اگر اُن سے بات ہوگی تو صرف ملک اور آئین کے لیے ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی اپیل ہے کہ فوج ہم سب کی ہے ملک کو ایک مضبوط ادارے کی ضرورت ہے۔ یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ملک کی فکر ہے میرا جینا مرنا پاکستان ہے۔ میرا ملک سے باہر کوئی پیسہ نہیں میں آصف زرداری اور نواز شریف کی طرح ڈیل نہیں کرسکتا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں۔ ہر روز خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لوگ مرر ہے ہیں ۔ پنجاب میں 12 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے ہلاک کردیا۔قرض لینے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اور پروفیشنلز مُلک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

پاکستان