اہم ترین

دہشت گردی ختم کرنے کا وقت آ پہنچا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنےکا وقت آپہنچا ہے، اس سلسلے میں دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

اسلام آباد مین وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعطم نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملک کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گیؔ۔ پوری قوم اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد حالیہ حملوں کے پیچھے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کو تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ پاکستان اور آئین پر یقین رکھتے ہیں،اُن کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں تاہم ملک دشمنوں اور دہشتگردوں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی.

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے افغان حکومت کو اس معاملے سے خبردار کیا ہے اور ان کے خلاف موثر اقدامات بھی کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا مقصد پاکستان میں انارکی اور عدم استحکام پیدا کرنا اور بلوچستان کی ترقی کیلئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو سبوتاژ کرنا ہے۔ان گھناؤنی سازشوں کا مقصد ملک کی ترقی اور بلوچستان میں سی پیک کے جاری منصوبوں کو روکنا اور چین کی آزمودہ دوستی کو نقصان پہنچانا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور صورتحال پر تفصیلی غور کرکے اس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔

پاکستان