بنگلا دیش میں قتل کے مقدمے میں نامزد کرکٹر شکیب الحسن پاکستان کا دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کے بجائے دبئی چلے گئے۔
بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے اہم رکن شکیب الحسن رواں برس ہونے والے عام انتکابات میں شیخ حسینہ کی پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
وہ بنگلا دیش میں اس وقت کام کرنے والی عبوری حکومت کی اجازت سے ہی پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔ دورے کے دوران ہی ان پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ملبوسات کے کارخانے میں کام کرنے والے ایک کارکن محمد روبیل کے قتل کا مقدمہ دائر کیا گیا۔
دورہ ختم ہونے کے بعد بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ ارکان کراچی سے دبئی اور قطر روانہ ہوگئے۔ ان کے ساتھ شکیب الحسن نہیں تھے۔
شکیب الحسن گزشتہ رات کو ٹیم سے الگ ہوکر تنہا کراچی سے فلائٹ ای کے 607 سے دبئی پہنچ چکے ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی شکیب الحسن نے فی الحال کراچی سے دبئی کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ ان کے اگلے سفر کا کوئی علم نہیں۔