اہم ترین

روس کی جنگی قوانین کی خلاف ورزی، اسپتال پر میزائل حملہ

عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق روس نے بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرینی شہر اڈویو میں میزائل حملے کیے جس میں سے کچھ میزائل ایک اسپتال پر بھی گرے، جس کے نتیجے میں وہاں زیر علاج 4 افراد سمیت 7 زخمی ہوگئے، جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ڈونیسک کے گورنر پاؤلو کیرلینکو  نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور روسی افواج کی جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد روس نے ڈونیسک سمیت 4 علاقوں کو اپنی حدود میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم یوکرینی افواج نے اس شہر کے بیشتر علاقے سے روسی قبضہ چھڑوا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر یلنسکی برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اسدو طرفہ ملاقات میں یوکرین کو اسلحے اور جنگی ساز و سامان کی فراہمی کے امور زیر غور لائے جائیں گے۔

پاکستان