جس کا تھا انتظار ۔۔ آگیا وہ شاہکار۔۔ ایپل نے آئی فون 16، ایپل واچ سیریز 10، اور ایپل واچ الٹرا 3 سمیت کئی مصنوعات لانچ کردیں۔
دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنیوں میں سے ایک ایپل نے آئی فون 16 سمیت کئی دیگر مصنوعات لانچ کردی ہیں۔ ایپل کے سی او او ٹم کک اور سی او او نے ان مصنوعات کے بارے میں صارفین کو آن لائن آگاہ کیا۔
آئی فون 16
ایپل کے سی ای او ٹم کک نے بالآخر آج آئی فون 16 لانچ کیا۔ اسے الٹرا میرین، ٹیل اور گلابی کے علاوہ اسے سفید اور سیاہ رنگوں میں بھی لانچ کیا گیا ہے۔
آئی فون 16 میں ایپل نے ایک مضبوط سیرامک شیلڈ اور شیشے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس کی مدد سے سورج کی شدید روشنی میں بھی مواد دیکھنے میں مدد ملے گی۔ اس میں حسب ضرورت ایکشن بٹن ہے، جس میں شارٹ کٹ سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔
آئی پوڈز 4
ایپل نے ایونٹ 2024 کے دوران آئی پوڈ 4 بھی لانچ کردیا ہے۔ جس کی قیمت 179 امریکی ڈالرز ہے ۔
ایپل واچ الٹرا 2
ایپل نے آج ایک اور اسمارٹ واچ الٹرا 2 کے نام سے لانچ کردی ہے۔ اس نئی الٹرا اسمارٹ واچ میں جدید میٹرکس، ٹریننگ لوڈ فیچرز ، سائیکلنگ اور تیراکی کے لیے بہت سے خصوصی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔
اس میں اپنی مرضی کے مطابق ورزش اور ہائیکنگ سے متعلق ایپس بھی موجود ہیں۔ اس کی ابتدائی قیمت 799 امریکی ڈالر ہے۔ اسے آج سے پری آرڈر کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ یہ 20 ستمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔
ایپل واچ 10 سیریز
ٹم کک نے ایپل واچ 10 سیریز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اب تک کا سب سے بڑا ڈسپلے اور سب سے پتلا ڈیزائن ہے۔
سیریز 10 کا ڈسپلے ایپل واچ الٹرا سے بڑا ہے۔ بڑی اسکرین سے خبریں اور دیگر سوشل میڈیا پیغامات پڑھنے میں آسانی ہوگی۔
اس گھڑی میں وائیڈ اینگل او ایل ای ڈی سپلے دیا گیا ہے۔ کیس “پائیدار” ایلومینیم سے بنا ہے۔ اس کے اسپیکر بھی بہترین ہیں۔ اس میں اسپیکرز کے ذریعے میوزک اور میڈیا بھی چلایا جاسکتا ہے۔
اس واچ سیریز میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔ اسے صرف 30 منٹ تک چارج کرنے سے آپ کو 80 فیصد بیٹری ملے گی۔ اسے سیاہ، سلور اور گلابی رنگ میں لانچ کیا گیا ہے۔
اس میں بہت سی AI خصوصیات شامل ہیں۔اس میں ٹرانسلیٹ ایپ بھی ہے، جو تیز رفتار پروسیسنگ سے لیس ہے۔ یہ گھڑی اپنے صارفین کو نقصان دہ ماحولیاتی حالات سے آگاہ کر سکتی ہے اور دل کی بے ترتیب دھڑکنوں کا پتہ لگا سکتی ہے۔