اہم ترین

قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے توہین پارلیمنٹ بل 2023ء منظور

 قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے تحقیر مجلس شوریٰ بل 2023ء کی منظوری دے ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس رانا قاسم نون نے بل کو ایوان کی منظوری کے لیے پیش کیا۔ اس بل کےتحت پارلیمنٹ یا اس کے کسی رکن یا کمیٹی کی توہین اور استحاق مجروح کرنے پر سزا دی جائے گی۔

اس بل کے حوالے سے بات کرتےہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا تھا کہ توہین پارلیمنٹ پر قانون سازی بہت اہمیت کی حامل ہے اور افسران اراکین پارلیمنٹ کے فون سننا گوارہ نہیں کرتے، اس سے قبل ہر ادارے کی توہین پر سزا کا قانون موجود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی رولز میں بھی ترمیم ہونی چاہیئے، اب ہمیں پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کی بھی توہین قبول نہیں ہے۔

پاکستان