اہم ترین

تاخیر ہو سکتی ہے لیکن فتح غزہ ہی کی ہوگی : خالد مشعل

فلسطین میں اسرائیل کی چیرہ دستیوں کے خلاف مزاحمتی تنظیم حماس کے لیڈر خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیل کے خلاف فتح میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن ہم جیت ہماری ہی ہوگی۔

حماس کے طوفان الاقصیٰ ۤپریشن اور اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے پر خالد مشعل کا بیان نشر کیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن سے پہلے ہمارے لئے تمام سیاسی راستے بند تھے۔ اس آپریشن کی وجہ سے خطے میں ہمیں تزویراتی نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن اس قدر شدید تھا کہ خود اسرائیل نے خود اسے تاریخی اور اور تباہ کن قرار دیا۔ اس حملے نے اسرائیل کو واپس پیچھے کی طرف دھکیل دیا اور اس کا وجود ہی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کی انٹیلی جنس سروسز اور فوج سمیت دفاعی نظام سب ناکام ثابت ہو گیا۔ اسی وجہ سے اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کو اپنے عہدے چھوڑنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ ایک سال میں غزہ میں اپنی ساری فوجی صلاحیت استعمال کرچکا لیکن نہ تو وہ حماس کو شکست دے سکا اور نہ ہی اپنے لاپتہ شہریوں کو طاقت کی بنیاد پر رہا کر سکا۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ کبھی مصر اور اردن کو دھمکی دیتا ہے اور کبھی لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کرتا ہے۔

پاکستان