اسرائیل کے خلاف برسرپیکار لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے صیہونی ریاست پر اب تک کا سب سے بڑا راکٹ حملہ کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے سب سے بڑے شہر حیفہ اور کریوت پر درجنوں راکٹ داغے ہیں۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اُن کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہروں حیفہ اور کریوت پر 100 سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔ یہ ان کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔
اسرائیلی فوجی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے 100 سے زئاد راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے۔
صیہونی ریاست کے طبی عملے نے اس راکٹ حملے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم ایک بیان بھی جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے صیہونی حکومت کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکا ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے والوں کا ساتھی ہے۔ حزب اللہ کی قیادت منظم ہے۔ ہم میدان میں مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انشاء اللہ ہم اسرائیل کو شکست دیں گے اور وہ اپنے مکروہ مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔