اہم ترین

آئی فون کے سستے موبائل ایس ای 4 سے متعلق نئی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ایپل نے حال ہی میں اپنی تازہ ترین آئی فون 16 سیریز لانچ کی ہے جس میں کمپنی نے اپنے 4 فونز لانچ کیے ہیں۔ لیکن یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ایپل اپنے ایونٹ میں آئی فون 16 سیریز کے ساتھ آئی فون ایس ای 4 بھی لانچ کر سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا، اب اس فون پر ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے جس سے لگتا ہے کہ یہ فون جلد ہی لانچ کیا جا سکتا ہے۔

مائیکل ٹیگاس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 مارچ 2025 میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔ ایپل نے ‘پروڈکٹ پیج’ کے مرحلے پر ڈویلپرز کے لیے اہم معاملات تبدیل کر دیے ہیں۔ اب ڈویلپرز کو آئی فون ایس ای پر چلنے والی اپنی ایپس کے اسکرین شاٹس اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ڈویلپرز کو اسکرین شاٹس اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اس لئے آئی فون ایس ای 4 میں ایپل ہوم بٹن بھی ختم ہوسکتا ہے۔

اب اگر آئی فون ایس ای 4 کی بات کریں تو اس فون کا ڈیزائن آئی فون 16 جیسا ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی او ایل ای ڈی ڈسپلے طاقتور چپ سیٹ کے ساتھ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ آئی فون ایس ای 4 میں ایپل کے جدید ترین ایپل انٹیلی جنس فیچرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

آئی فون ایس ای 4 میں ایک ایکشن بٹن نظر آئے گا۔ یہ فون اے 18 چپ سیٹ اور یو ایس بی سی پورٹ کے ساتھ لانچ کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے ابھی تک اس کی لانچ کے بارے میں کوئی باضابطہ معلومات شیئر نہیں کی ہیں تاہم آئی فون ایس ای 4 کی قیمت آئی فون 16 سے تھوڑی کم ہو سکتی ہے۔

پاکستان