اہم ترین

ایکس میں نیا فیچر لانے کی تیاریاں:جسے بلاک کیا وہ بھی آپ کی پوسٹس دیکھ سکے گا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جلد ہی ایک نیا اور دلچسپ فیچر آنے والا ہے۔ جس کے ذریعے آپ کی پبلک پوسٹس آپ کے بلاک کردہ صارفین کو بھی نظر آئیں گی۔

جب سے دنیا کے امیر ترین شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے دنیا کی اس مقبول ترین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کا چارج سنبھالا ہے، وہ مسلسل دلچسپ تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ اس بار بھی مسک کے پلیٹ فارم میں ایک دلچسپ تبدیلی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرایا ہے، تاکہ بلاکنگ فیچرز کو کم کیا جاسکے۔ اس نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ اگر صارفین نے اپنی کسی پوسٹ کو پبلک سیٹنگز پر سیٹ کیا ہے تو وہ پوسٹ وہ لوگ بھی دیکھ سکیں گے جنہیں انہوں نے بلاک کر رکھا ہے۔

تاہم جن صارفین کو آپ نے بلاک کیا ہے وہ آپ کی پبلک پوسٹس پر انگیجمنٹ نہیں دیکھ پائیں گے۔

اس فیچر کے کیا فائدے ہوں گے؟

نئے فیچر سے بلاک کئے گئے صارفین اب بھی اس صارف کی پبلک پوسٹس دیکھ سکیں گے ۔ اس طرح وہ بلاک کرنے والے صارف کی طرف سے کی گئی بدسلوکی رپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی ۔

پاکستان