آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے بحیثیت وکٹ کیپر 6 کیچز لے کر ایک ون ڈے فارمیٹ مین عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
ایدیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی پیسرز نے شاندار کاکردگی کا مطاہرہ کیا اور آسٹریلیا کو 163 رنز پر آؒؤٹ کردیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5 اور شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں لیں۔ جب کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے 6 شکار کئے۔ اس طرح انہوں نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد رضوان دوسرے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے ایک ون ڈے میں 6 کیچز لئے۔
میچ میں محمد رضوان نے ایڈم زمپا کا کیچ ڈراپ کیا۔ اگر وہ یہ کیچ لینے میں کامیاب ہوجاتے تو ایک روزہ میچز کی تاریخ میں 7 کیچز لینے والے پہلے وکٹ کیپر بن جاتے ۔