اہم ترین

بھر پور نیند وزن میں کمی کے لئے بھی کارآمد: یورپی تحقیق

فرانس کی لیون یونرسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھرپور نیند اور موٹاپے کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ مناسب دورانیے کی نیند سے وزن میں کمی کے لئے بھی مدد ملتی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں موٹاپے سے متعلق آگاہی اور اس کی روک تھام کے لئے منعقدہ یورپی کانگریس میں پیش کیے گئے ایک مقالے میں کہا گیا ہے کہ نامناسب نیند سے بھوک کا احساس دلانے والے ہارمونز پیدا ہوتے ہیں۔ جس سے بھوک کے احساس میں 25 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس طرح نیند کی کمی کا شکار شخص روزانہ 350 سے 500 کیلوریز زیادہ لے سکتا ہے۔

لیون یونیورسٹی کی کیرین اسپیگل کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں موٹاپے اور نیند کے دورانیے سے متعلق ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا۔ جس کے نتائج بچوں اور نوجوان بالغوں میں واضح طور پر نظر آئے۔

اپنے بیان میں کیرین اسپیگل نے کہا کہ کم سونے یا زیادہ جاگنے کا مطلب یہ عام طور پر یہ لیا جانا چاہیے کہ آپ کو زیادہ کیلوریز استعمال کرنی چاہیے اور اس وجہ سے آپ کو وزن کم کرنا چاہیے لیکن مطالعہ میں نتائج اس کے برعکس نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالغوں میں چھ گھنٹے مختصر نیند کا دورانیہ اور سات سے آٹھ گھنٹے صحت مند سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے موٹاپے کو روکنے کے لیے کم سونے والوں کو رات کی نیند کا دورانیہ بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

پاکستان