اہم ترین

پپیتا کھائیں اور بغیر ڈائٹ کئے وزن میں کمی لائیں

آج کل کھانے کی خراب عادات اور طرز زندگی کی وجہ سے وزن میں اضافہ اور موٹاپا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے۔ لوگ وزن کم کرنے کے لیے ہر حربہ آزماتے ہیں۔ وہ کئی گھنٹے جم میں پسینہ بہاتے اور ڈائٹنگ کرتے ہیں۔ اس کے باوجود وزن کم نہیں ہوتا۔ایسی صورت حال میں پپیتا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں روزمرہ خروان میں پپیتے کو شامل کرنے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

پپیتے میں بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ اور کیلوریز بہت کم ہیں۔ اس وجہ سے چربی گھٹانے اور وزن میں کمی کے لیے پپیتے بہت فائدے مند نہیں۔ آپ اسے اپنی خوراک میں چار طریقوں سے شامل کر سکتے ہیں…

پپیتے کا جوس بنا کر پی لیں

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پپیتے کا جوس بنا کر پی سکتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزاء جسم کی چربی کو کم کرتے ہیں اور فٹنس کو بہتر بناتے ہیں۔ پپیتے کا استعمال نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ناشتے میں پپیتا ضرور شامل کریں

وزن کم کرنے کے لیے ناشتے میں پپیتا شامل کرنا چاہیے۔ یہ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اور اضافی چربی کو کم کرتا ہے۔ آپ پپیتے کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ناشتے میں اس میں کالا نمک اور کالی مرچ ڈال کر بھی کھا سکتے ہیں۔

دودھ اور پپیتے کا استعمال

اگر آپ ناشتے میں کوئی بھاری چیز کھانا چاہتے ہیں تو دودھ اور پپیتا کھانا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ مکسچر میں ایک گلاس دودھ اور پپیتے کے ٹکڑے ڈال کر بلینڈ کریں۔ آپ کچھ خشک میوہ جات اور گری دار میوے بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے اور بار بار بھوک نہیں لگتی۔ وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

پپیتا اور دہی کھائیں

پپیتا کو دہی میں ملا کر کھانا بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ ذائقے سے بھرپور اور وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ آپ ایک پیالی دہی اس میں پپیتا اور خشک میوہ ملا کر کھا سکتے ہیں۔ اس سے جسم کو غذائی اجزاء ملتے ہیں اور وزن بھی تیزی سے کم کیا جا سکتا ہے۔

انتباہ: : یہاں فراہم کی گئی معلومات میڈیا رپورٹس پر مبنی ہیں۔ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے پہلےمتعلقہ ماہر سے مشورہ ضرور کریں۔

پاکستان