اہم ترین

خبردار! کام کے دوران کندھے اور بازو میں درد کو ہلکا نہ لیں

پاکستان میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریاں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے دورے سے پہلے ہمارے جسم میں علامات ظاہر ہوا شروع ہوجاتی ہیں اگر ان علامات کو سمجھ کر فوری علاج کیا جائے تو مریض کی جان بس سکتی ہے۔ دل کے دورے کی سب سے عام علامت کندھوں اور بائیں ہاتھ میں درد ہے۔

دل کا دورہ اس وقت پڑتا ہے جب خون کا بہاؤ شدید یا مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے۔ ماضی قریب میں لوگوں کا خیال تھا کہ دل کا دورہ صرف موٹے افراد یا بزرگ شہریوں کو ہی پڑتا ہے لیکن دور جدید میں یہ تاثر ٹیزی سے ختم ہورہا ہے، بظاہر صحت مند دکھائی دینے والا فرد کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ہر انسان میں دل کے دورے کی علامات دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔ کچھ لوگوں میں یہ علامات معمولی طور پر ظاہر ہوتی ہیں جب کہ کچھ میں یہ شدید ہوتی ہیں۔

عام طور پر ہارٹ اٹیک کے دوران سینے کے بیچ میں تکلیف یا شدید درد ہوتا ہے۔ کچھ لوگ بے آرامی محسوس کرتے ہیں۔ یہ درد چند منٹ کا ہوسکتا ہے لیکن آرام آنے کے تھوڑی دیر بعد زیادہ شدت سے درد اٹھتاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم بازو، کندھے، یا کمر میں شدید درد کو معمولی لیتے ہیں لیکن یہ بھی دل کے دورے کی علامات میں شامل ہیں۔

بازو، کندھے، یا کمر میں درد کے ساتھ ہی سینے میں دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ جو اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹھنڈے پسینے، تیز دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور جبڑوں میں اکڑن دل کے دورے کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں۔

پاکستان