بلوچستان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کرلی ۔
بلوچستان اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی حمایت سے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے تحریک انصاف کے خلاف قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ 9 مئی کو ملک بھر فساد برپا کرنے والی پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر پرتشدد کارروائیاں کررہی ہے۔ صوبے کے آئینی سربراہ (وزیراعلٰی) کی وفاق کے خلاف محاذ آرائی کی باتیں ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے لے جانے کے مترادف ہے۔
اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری مشینری اور وسائل کے ساتھ وفاق پر جتھوں کی صورت میں اعلانیہ حملہ کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کے غیر سیاسی ایجنڈے کا واضح ثبوت ہے۔ بلوچستان اسمبلی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے، افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز کو عوام کے ساتھ براہ راست لڑانے کی کوشش کرنے پر پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگانے کو یقینی بنائے۔
جمعیت علماء اسلام، نیشنل پارٹی اور حق دو تحریک تحریک نے قرارداد کی مخالفت کی۔ جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد کصرت رائے سے منظور کرلی گئی۔