اہم ترین

جتنا زیادہ پسینہ اتنی ہی حساس جلد: امریکی تحقیق

نئی تحقیق کی روشنی میں محققین اس نتیجے پر پہنچیں ہیں کہ اگر آپ کو پسینہ بہت زیادہ ٓتا ہے تو آپ کی جلد بھی حساس ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

جرنل آف دی ڈرگز اینڈ ڈرماٹولوجی میں شائع رپورٹ کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایڈم فریڈمین اور ورجینیا ٹیک کے لنکنگ ژانگ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ان 600 سے زیادہ لوگوں کی عادتوں اور طبی رپورس کی جانچ پڑتال کی جنہیں بہت زیادہ پسینہ آنے کی شکایت تھی۔

ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے کی شکایت کو طبی اصطلاح میں پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس کہا جاتا ہے ۔ اس مسئلے سے دوچار افراد کو اپنے جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لئے ہاتھ، پاؤں، چہرہ اور بغلوں سے ضرورت سے چار گنا زیادہ پسینہ آتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حساس جلد کے حامل لوگ گرمی، بہت زیادہ پسینہ، خارش، جلن اور جکڑن کی شکایت کرتے ہیں۔ تحقیق کے دوران دیکھا گیا ہائپر ہائیڈروسس کے شکار لوگوں کی جلد حساس ہونے کا امکان عام افراد سے زیادہ ہوتا ہے۔ یہ حساسیت جسم کے ان حصوں میں بڑھ جاتی ہے جہاں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے، جو یہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پسینہ ان کی جلد کی حساسیت کی وجہ سے نہیں۔

تحقیق کی روشنی میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس کا مرض جتنا زیادہ ہوگا جلد بھی اتنی زیادہ حساس ہوگی۔ ضرورت سے زیادہ پسینہ اکثر ہاتھوں میں آتا ہے۔

جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈرماٹولوجی کے سربراہ ایڈم فریڈمین نے کہا کہ پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس کا شکار افراد کی جلد عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتی ہے، یہاں تک کہ ان حصوں میں بھی جہاں زیادہ پسینہ نہیں آتا ۔

جے ڈبلیو یو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی تحقیقی اور اس کی مدد سے حاصل معلومات سے جلدی امراض کے ماہرین کو زیادہ پسینہ آنے والے مریضوں کو حساس جلد سے متعلق آگاہی اور علاج میں مدد مل سکتی ہے۔

پاکستان