اہم ترین

پی آئی اے کا حج آپریشن کے لیے بڑا اعلان

انتہائی مالی مشکلات میں گھری پی آئی اے نے رواں سال حج آپریشن سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق حج آپریشن 2025 کے دوران پی آئی اے 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ قومی ایئرلائن حج آپریشن 2025 کے دوران 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلائے گی۔

حج پالیسی 2025 کے مطابق سرکاری اور نجی اسکیم کےتحت حج کوٹہ 50،50 فیصد ہے، 12 سال سےکم عمر بچوں کو حج کی اجازت نہیں دی جارہی

سرکاری حج کوٹہ پر حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپےسے 11لاکھ 75ہزار روپےتک ہوگا ۔ حج کی رقم 3 اقساط میں جمع ہوسکے گی ، درخواست کیساتھ 2 لاکھ ،نام نکلنے پر 4لاکھ اور بقیہ حج پرجانے سے پہلے جمع کرانا ہوں گے۔

پاکستان