اہم ترین

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس: خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہے: وزیر اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی، استحکام اور خوش حالی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک میں رہنے والے دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہیں۔ موجودہ صورتِ حال میں اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غربت معاشی نہیں بلکہ اخلاقی مسئلہ بھی ہے، ہمیں اجتماعی دانش کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھنا ہے، انہیں امید ہے کہ یہ اجلاس رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا موقع فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا اور پُرامن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کا خواہاں ہے۔ افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال روکنا ہو گا، عالمی برادری افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد پر توجہ دے۔

پاکستان