سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤٹنس سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دی گئی ہے۔
راولپندی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے ‘ایکس’ اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ان کے اور پی ٹی آئی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
پیغام میں کہا گیا کہ ہے امریکا کے نو منتخب صدر جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے باہمی احترام پر مبنی پاک امریکا تعلقات کے لیے بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے زور دیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اس وقت جیل میں ہیں اور انہیں مختلف کیسز کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی کے کچھ حلقے ٹرمپ کی کامیابی پر عمران خان کو راحت ملنے کی امید کررہے ہیں۔