اہم ترین

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے ایک اور ہلاکت خیز دن

غزہ میں گزشتہ برس 7 اکتوبر سے ہر روز نہتے اور ببے گناہ فلسطینیوں کے لئے بھاری اور ہلاکت خیز ثابت ہورہا ہے۔ اب تک صیہونی جارحیت سے جام شہادت نوش کرنے والوں کی مصدقہ تعداد 43 ہزار 508 ہوگئی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق جمعہ 8 نومبر کو غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد شہید ہوگئے۔ جن میں تین بچے اور متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ حملے میں ایک شیر خوار سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی توپ خانے نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور بیت لاہیا قصبے کو نشانہ بنایا جہاں چار افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں رہائشی علاقوں کی مسماری کا عمل بھی تیز کر دیا ہے جہاں غزہ کے وسطی شہر سے دھماکے اور اٹھتا ہوا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا، خان یونس کے ناصر اسپتال کے طبی ذرائع کے مطابق جنوبی رفح کے ساحل پر اسرائیلی بحریہ کے حملے میں ایک ماہی گیر شہید اور تین دیگر فلسطینی زخمی ہوئے۔

مزید برآں، خان یونس میں دو فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب اسرائیلی جیٹ طیاروں نے الطہلیہ محلے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 43 ہزار 508 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ جن میں 10 ہزار سے زائد بچے اور 16 ہزار 765 خواتین شامل ہیں۔

پاکستان